کسی بھی سمت میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والی یہ روبوٹ مچھلی سیپیوز کسی بھی قسم کی رکاؤٹ سامنے آنے پر اپنا راستہ تبدیل کر سکتی ہے۔
ماہرین اب تک بہت سی ایسی سی روبوٹ مچھلیاں بنا چکے ہیں جو بالکل
اصل مچھلیوں کی طرح ہی تیر سکتی ہیں مگر اُن کی کچھ حدود ہوتی ہیں۔ کوئی
رکاوٹ سامنے آ جائے تو ایسی مچھلیوں کو مڑنے کے لیے کافی ٹائم درکار ہوتا
ہے۔ اب سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ای ٹی ایچ) زیورچ کے محققین نے
ایسی روبوٹ کٹل مچھلی بنائی ہے جو کسی بھی سمت تیر سکتی ہے۔ کٹل مچھلی یا
قیر ماہی یا سیپیا ایسی مچھلی ہوتی ہیں جو لہرا کر چلتے ہوئے کسی بھی سمت
میں مڑ سکتی ہے۔ اس کی اسی خاصیت کی بنا پر کٹل مچھلی کی طرز پریہ روبوٹ
مچھلی بنائی گئی ہے۔اس روبوٹ مچھلی کا نام سپیوز (Sepios)رکھا گیا
ہے۔سیپیوز سامنے آنے والی ہر طرح کی رکاوٹ جیسے سمندری گھاس یا سمندری
چٹانوں کے سامنے آنے پر ان سے بچتے ہوئے دوسری طرف مڑ سکتی ہے۔
اب محققین کی توجہ اس روبوٹ مچھلی میں مزید بہتر آلات جیسے کیمرہ ، فاصلہ
اور گہرائی ماپنے کے آلات کااضافہ کرنے پرہے۔ اس روبوٹ مچھلی سے سمندری
حیات کو تنگ کیے بغیر زیر آب فلمیں بنانے اور سمندری حیات کا مطالعہ کرنے
میں کافی مدد ملے گی۔
Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
2 comments :
Really amazing Technology to search deep sea
آج کل سائنس بہت ترقی کر رہی ہے
Post a Comment