ہری مچھلی کا بنانے کا آسان طریقہ - لطف اٹھاہیں

 

اشیاء مچھلی ایک کلو، پیاز ایک عدد درمیانی سائز کی، ہری پیاز تین باریک کٹی ہوئی، سویا آدھا گڈی، ٹماٹر ایک عدد درمیانی سائز کا ، ہری مرچ دو عدد، ہرا دھنیا اندازے سے ، لال مرچ آھا چائے کا چمچ، دھنیا آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی 1/4چائے کا چمچ، ثابت مرچ دو عدد، رائی تھوڑی سی، کری پتہ اندازے سے
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں بگاڑ کے مصالحے یعنی ثابت مرچ، کری پتہ اور تھوڑی سی رائی ڈالیں جب بگاڑ میں سے مہک آنے لگے تو اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈالی دیں۔ جب پیاز تھوڑی براؤن ہونا شروع ہوتو اس میں ہری پیاز باریک کٹی ہوئی اور سویا باریک کٹا ہوا ملا دیں۔ اور اس کو اچھی طرح بھونیں۔ جب ہری پیاز تھوڑی نرم ہوتی محسوس ہو یعنی گلنا شروع ہوتو اس میں مصالحے یعنی پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا ، اور ہلدی ، نمک ڈال دیں ۔ تھوڑی دیر چمچ چلائیں۔ پھر اس میں کٹا ہوا ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ملادیں۔تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔ جب ٹماٹر نرم پڑ جائیں تو اس میں اچھی طرح چمچ چلائیں پھر اس تیار مصالحے میں مچھلی ڈال دیں۔ اس مصالحے کو مچھلی کے ساتھ ملادیں۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد جب مچھلی گل جائے تو چمچ چلائیں اور تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب تیل الگ محسوس ہو تو چولہے سے اتارلیں۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :