پنجاب میں موسم سرما میں اس شیرینی سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے جب کہ سرخ گاجریں بکثرت دستیاب ہوتی ہیں۔
تازہ گاجریں دودھ اور کھوئے میں پکائی جاتی ہیں اور ان میں گھی شامل کیا جاتا ہ ے۔ اس طرح یہ ذائقہ دار شیرینی تخلیق ہوتی ہے۔
تیاری کا دورانیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 15 منٹ
پکانے کا دورانیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 30 منٹ
4 افراد کے کھانے کے لیے کافی ہے۔
اجزائے ترکیبی (Ingredients )
-1 2 کپ گاجریں ۔۔ کدو کش کردہ۔
-2 2 کپ دودھ۔
-3 1 کپ چینی۔
-4 کپ کھویا کدو کش کردہ (ماوا Mava)
-5 کپ گھی۔
-6 1 کھانے کا چمچ بادام۔ کٹے ہوئے۔
-7 1 کھانے کا چمچ کشمش۔
-8 1 چائے کا چمچ الائچی دانہ۔ پسا ہوا۔
تیاری (Preparation)
-1 ایک بڑے پین میں گاجریں اور دودھ باہم یکجا کریں۔
-2 اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ گاجریں نرم پڑ جائیں۔
-3 چینی اور کھویا شامل کریں۔
-4 بخوبی مکس کریں۔
-5 اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ مکسچر پین کی سائیڈوں کو چھوڑ دے۔
-6 گھی شامل کریں۔
-7 بادام۔ کشمش اور الائچی دانہ سفوف شامل کریں۔
-8 بخوبی مکس کریں۔
-9 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔
نوٹ
اس شیرینی کو تیار کرنے کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ پہلے گاجروں کو گھی میں بھون لیں اور اس کے بعد دودھ۔ کھویا۔ اور چینی شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ یہ گاڑھا بن جائے۔
0 comments :
Post a Comment