سام کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ٹائیزن پر مشتمل یہ فون ان مارکیٹس کیلئے بنایا گیا ہے جہاں مہنگے فون کم فروخت ہوتے ہیں۔
ٹائیزن پر بہت سالوں تک کام کرنے اور بے شمار اعلانات کے بعد آخر
کار سام سنگ نے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل پہلا فون Z1 متعارف کرا
دیا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 4 انچ اور ریزولوشن 800 x 600 WVGA ہے۔اس میں ڈوئل کور 1.2 گیگا ہرٹز پراسیسر،سپریڈٹرم چپ سیٹ، 768 ایم بی ریم ہے۔ 4جی بی میموری کو 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس کی بیک پر 3.1 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے۔ بلوٹوتھ 4.1، مائیکرو یوایس بی، 3 جی بھی شامل ہے۔ ڈوئل سم کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔
اس فون میں ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جس میں الٹرا پاور سیونگ موڈ بھی جو سام سنگ کے موبائل فونز میں پہلے بھی ہوتا ہے۔اس فون کی قیمت 90 ڈالر ہے اور یہ سیاہ ، سفید اور وائن ریڈ کلر میں دستیاب ہے۔
0 comments :
Post a Comment