اگر آپ کو بھی بستر میں لیٹ کر 14 منٹ تک نیند نہیں آتی تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ ۔۔۔

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کیا آپ سونے سے پہلے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور اگر ایسا ہے تو آپ کتنی دیر تک سو نہیں پاتے؟ چین کی سشواں یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ اگر آپ 14 منٹ یا اس سے زائد وقت کیلئے سونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو یہ اچھی خبر نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نارمل حالت میں ہم 14 منٹ سے پہلے نیند کی حالت میں جا سکتے ہیں مگر وہ لوگ جو دن کے وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں یا بوجہ پریشانی ضرورت سے زائد الرٹ رہتے ہیں انہیں رات کے وقت باآسانی سونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق کیلئے اوسطاً 40 سال عمر کے 300 سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا۔

ان افراد میں سے 60 فیصد خواتین تھیں۔ ان میں سے تقریباً نصف ایسے تھے جو 14 منٹ کی کوشش کے باوجود سو نہیں پاتے تھے۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہوا کہ ان میں ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی دباﺅ کا مسئلہ بھی موجود تھا۔ یہ لوگ رات کے وقت اچھی نیند سے محروم رہتے ہیں جبکہ دن کے وقت تھکاوٹ یا ذہنی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور اپنا کام بھی مناسب طور پر نہیں کر پاتے۔ جو لوگ عموماً 17 منٹ کی کوشش کے باوجود سو نہیں پاتے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خدشہ 400 فیصد زیادہ پایا گیا۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :