ورزش کے بغیر صحت مند رہنے کے لیے مفید مشورے،مصروف اور سست افراد کے لیے خوشخبری

 

لندن(نیوزڈیسک)صحت مند اور چست جسم ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔کچھ لوگ اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لئے ورزش کرتے ہیں ،جم جاتے ہیں اور سیر کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے کاموں میں مصروفیت یا سستی کی وجہ سے یہ نہیں کرپاتے لیکن ایسے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ اپنی روٹین میں چند بنیادی تبدیلیاں کر لیں تو ورزش کے بغیر ہی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ صبح کا آغاز اچھے ناشتے سے کریں۔

کبھی بھی اپنے کام پر خالی پیٹ مت جائیں۔اسی طرح رات کا کھانا سونے سے کم از کم دوگھنٹے پہلے کھائیں کیونکہ اس طرح ناصرف کھانا جلد ہضم ہوگا بلکہ یہ آپ کے پیٹ کو بھی نہیں بڑھنے دے گا۔اگر نزدیکی بازار سے کوئی چیز خریدنی ہو تو پیدل جانے کو ترجیح دیں۔اپنے آفس یا دیگر دفاتر میں لفٹ کا استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ پرسکون رکھیں ، میوزک سنیں یا پھر کتابوں کا مطالعہ کریں،ماضی کی تلخ یادوں کو ذہن سے باہر نکال دیں اور اپنے آفس کے مسائل کو گھر مت لائیں۔ان مشوروں پر عمل کرکے آپ بنا ورزش کے صحت مند زندگی حاصل کرسکتے ہیں۔
 


گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :