خواتین کی جنسی صحت پر میک اپ کے خوفناک اثرات امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آگئے

makeup disadventages

نیویارک (نیوز ڈیسک) موجودہ دور کی خواتین میک اپ کی ازحد شوقین ہیں لیکن انہیں خبر نہیں کہ یہ شوق ان کی نسوانی صحت، تولیدی صحت اور عمومی صحت کو برباد کررہا ہے۔ امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ اکثر میک اپ مصنوعات میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو خواتین میں سن یاس (ایام کا بند ہوجانا) کا آغاز قدرتی وقت سے تقریباً چار سال پہلے ہی کررہے ہیں۔ سن یاس کا آغاز ہونے کے بعد خواتین میں تولیدی صحت میں گراؤٹ آجاتی ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 31,575 خواتین کے پیشاب اور خون کے نمونوں میں موجود 111 کیمیکلز کا تجزیہ کیا۔ ان کیمیائی مادوں میں سے 15 کو خواتین کی نسوانی و تولیدی صحت کیلئے نہایت مضر قرار دیا گیا، ان میں 9 عدد PCB، 3 عدد پیٹی سائیڈ اور دو عدد فیتھیلیٹس کیمیائی مادے تھے۔ یہ مادے پرفیوم، لپ سٹک، باڈی لوشن، بالوں کی مصنوعات، نیل پالش، چہرے پر لگائی جانے والی کریموں اور دیگر ایسی ہی مصنوعات میں پائے جاتے ہیں۔ میک اپ مصنوعات کے علاوہ پلاسٹک کے برتنوں اور دیگر اشیاء میں بھی یہ مادے پائے گئے ہیں۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ میک اپ مصنوعات خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور معلوم کریں کہ ان میں کونسے اجزاء ہیں، ناقص مصنوعات نہ خریدیں اور کسی بھی چیز کو پلاسٹک کے برتن یا بیکنگ میں رکھ کر مائیکرو ویو میں گرم ناکریں بلکہ شیشے کے برتن یا کاغذ کی پیکنگ میں اشیاء کو مائیکرو ویو میں گرم کریں۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :