نیویارک (نیوز ڈیسک) فحش فلموں کی لت مردانہ صحت اور طاقت کو کس طرح
برباد کرتی ہے اس کے مزید شواہد ایک تازہ سائنسی تحقیق میں سامنے آگئے ہیں
جس کے مطابق یہ بری عادت جسمانی صحت کے علاوہ ذہنی صلاحیت کو بھی اس طرح
متاثر کرتی ہے کہ مرد حقیقی زندگی میں ازدواجی فرائض سرانجام دینے کی
صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
اس سے پہلے متعدد تحقیقات فحش فلموں کے جسمانی کمزوری کے ساتھ تعلق کو واضح کرچکی ہیں مگر یونیورسٹی آف آرکنسا کی تازہ ترین تحقیق نے ان فلموں کے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا۔ ماہر نفسیات داکٹر اینا بریجر اور ان کی ٹیم نے10 سے 29 سال عمر کے 487 طلباءکا مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ فحش فلموں کے عادی مرد اپنی ازدواجی زندگی میں ان فلموں کے غیر حقیقی اور منفی تصوارت اور خیالات میں قید رہتے ہیں اور انہیں مناظر کو جنسی تحریک کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی قدرتی جنسی تحریک ختم ہوجاتی ہے اور نامردی کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔
جو مرد ان فلموں کے عادی ہوتے ہیں وہ ان کی غیر موجودگی میں شریک حیات کی ضروریات پوری کرنے میں ناکامی کا شکار ہوتے ہیں اور یہ مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ شدید ہوجاتا ہے جبکہ ان فلموں سے محفوظ رہنے والوں میں قدرتی توانائی اور جنسی تحریک ہمیشہ زوروں پر رہتی ہے اور انہیں شادی کے کئی سال بعد بھی قربت کے لمحات نئے اور تازہ محسوس ہوتے ہیں۔

0 comments :
Post a Comment