شوارمے میں سے نکلنے والی چیز نے لوگوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا

Lizard found in swarma  

فیصل آباد،چھپکلی والا شوارما کھانے سے بچہ بے ہوش ، ،اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے سویٹس اینڈ بیکرز کے دو ملازم کو گرفتارکرلیا مالک فرار ہو گیا

فیصل آباد( تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) چھپکلی والا شوارما کھانے سے بچہ بے ہوش ، ،اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے سویٹس اینڈ بیکرز کے دو ملازم کو گرفتارکرلیا مالک فرار ہو گیا ،آن لائن کے مطابق چوک گلفشاں کالونی میں واقع معروف سویٹس شاپ شیریں محل سویٹس اینڈ بیکرز سے ملحقہ ٹیسٹی برگر اینڈ شوارما پوائنٹ سے گلفشاں کالونی کے رہائشی ملک خالدکے نو بیٹے عبدالرحمن نے گزشتہ رات شوارما خریدا ،بچہ شوارما کھا رہا تھا کہ کڑوا محسوس ہونے پر اس کے اہل خانہ نے شوارما کھول کو دیکھا تو اس میں چھپکلی مری ہوئی پائی گئی ،شوارما کھانے والے بچے پر زہر کا اثر ہونے سے وہ بے ہوش ہو گیا ،جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں طبی امداد کے بعد اس کی حالت بہتر ہو گئی ،متاثرہ بچے کے ،اہل خانہ نے چوکی گلفشاں کالونی میں ٹیسٹی برگر اینڈ شوارما پوائنٹ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی ،پولیس نے دو ملزموں گلفشاں کالونی کے شاہد ولد منظور اور دالوال کے عرفان ولد سرورکو حراست میں لیکر دکان کے مالک طارق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :