ڈویلیئرز کا ریکارڈ گیاتیل لینے ۔۔۔ تیز ترین ففٹی اور سینچری کا بن گیانیا ناقابل یقین ریکارڈ

 

میرپور ماتھیلو کرکٹر رنے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سنچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل

میرپور ماتھیلو ( تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) میرپور ماتھیلو میں ایک کرکٹر نے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سینچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل۔ تفصیلات کے مطابق کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کے زیراہتمام چھٹا ایف ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرینڈز کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو نے ٹاس جیت کر کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس میں کنگ کرکٹ کلب کے رحیم میرانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 بالوں پر نصف سنچری بنا لی جبکہ 27 بالوں پر سنچری مکمل کرلی۔ اس دران شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے میرپور ماتھیلو کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں فرینڈز کرکٹ کلب صرف 132 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یہ مقابلہ کنگ کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ رحیم میرانی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :