سانحہ آرمی پبلک اسکول کوایک سال بیت گیا؛ مرکزی تقریب میں سول وعسکری قیادت شریک

 

پشاور: آرمی پبلک اسکول پر حملے کو ایک برس بیت گیا تاہم دہشت گردوں کی معصول طالبعلموں کے ساتھ کھیلی گئی خون کی ہولی کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔
پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقاریب اور پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں جب کہ مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں ہو گی جس میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شرکت کر کے اے پی ایس پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
سانحہ 16 دسمبر میں شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی پر ملک کے چاروں صوبوں نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ بلوچستان اور پشاور کی صوبائی حکومتوں نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں پنجاب کے تمام  سرکاری ونجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گے جب کہ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی بھی بند رہے گی جس کے باعث آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے بھی آج صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث جامعہ کراچی اور دیگر کالجز میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں بھی شہدائے اے پی ایس کی برسی کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہدائے اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پر وکلا برادری نے ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم سیاہ کا اعلان پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی یاد میں تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 اکتوبر کو ہی آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے بے دردی سے 132 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کر دیا تھا۔


گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :