جذبات کا پتہ چلانے والے روبوٹ کی فروخت شروع


کمپنی کے مطابق اس کامیاب ترین روبوٹ کی کئی دیگرممالک میں فروخت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے:فوٹو : فائل 

ٹوکیو: ٹیکنالوجی کے جاپانی ماہرین نے انسانی جذبات اور احساسات کا پتہ چلانے والا روبوٹ تیارکرلیا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی سوفٹ بینک کا تیارکردہ دل رکھنے والا روبوٹ آج سے فروخت ہونا شروع ہوجائے گا۔یہ روبوٹ نہ صرف انسانی جذبات و احساسات کا پتہ چلا سکتا ہے بلکہ یہ باقاعدہ طور پر خوشی، غم اورغصہ و نفرت جیسے جذبات کا اظہاربھی کرتا ہے۔ میڈیا میں پیش کیے گئے روبوٹ کی ٹانگیں اور سر نہیں ہے۔ بلکہ یہ پہیوں پرچلتا ہے۔

اس روبوٹ نے تقریب کے دوران حاضرین کی فرمائش پر رقص کیا، سالگرہ کا گیت گایا ۔ اس روبوٹ نے اپنی تعریف کیے جانے پر خوشی و مسرت کے جذبات کا اظہاربھی کیا۔ کمپنی کے مطابق اس کامیاب ترین روبوٹ کی کئی دیگرممالک میں فروخت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر یہ چین کے علی بابا گروپ اورتائیوان کے فوکس کون گروپ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :