بجلی سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار

 

پیرس: بجلی سے اڑنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار کرلیا گیا ہے جسے دنیا کا خاموش ترین ہوائی جہاز بھی قرار دیا جارہا ہے ۔

پیرس کے مشہور ایئرشو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جانے والے ای فین نامی طیارے 2.0  میں 2 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 136 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گھنٹہ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے بنانے والی ایئربس کمپنی کے مطابق اس ماڈل کو 2017 تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جب کہ سال 2050 تک کمپنی بجلی سے پرواز کرنے والا 100 نشستوں کا طیارہ بھی تیار کرلے گی۔

کمپنی کی جانب سے اسے دنیا کا خاموش ترین طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں ہوتا جب کہ اسے دنیا کا پہلا برقی جہاز قرار دیا جاسکتا ہے جس کی ڈیزائننگ اور تیاری پر 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جہاز کا وزن نصف ٹن ہے جس میں لیتھیئم آئن پالیمر بیٹریز نصب ہیں اور پروں کا گھیر 31 فٹ ہے اور اس میں نصب برقی موٹریں 60 کلوواٹ کی قوت پیدا کرتی ہیں۔ ایئربس کمپنی نے اسی ماڈل کے ساتھ مکمل طور پر بجلی سے پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :