لندن(بیورورپورٹ) ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ پیدل چلنے کے دوران ہیڈ فون کا
استعمال حادثات کا باعث بنتا ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر ڈاکٹر
رچرڈ لچن لٹین کے مطابق نوجوان روڈ کراس کرتے وقت ہیڈ فون کے استعمال کی
وجہ سے گاڑی کے ہارن نہ سننے سے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پروفیسر رچرڈ
نے پریس ریلیزمیں کہا کہ والدین بچوں میں ہیڈ فون کے استعمال کے بڑھتے
رجحان کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،تحقیقاتی ٹیم نے گوگل نیوز
اور امریکی صارفین کے مقامی کمیشن سے 2004ءسے 2011ءکے دوران ہونے والے
ایکسیڈنٹس کی رپورٹ چیک کیں جس کے مطابق ان سات سالوں کے دوران ہیڈ فون کے
استعمال کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی تعداد 116 تھی جن میں لوگ جاں بحق
وزخمی ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے مطابق گذشتہ سات سالوں میں سیل فون اور ایم پی
تھری پلیئر کے استعمال کا رجحان بڑھا ہے ماہرین کے مطابق پیدل چلنے کے
دوران سیل فون کے کم سے کم استعمال سے بہت سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
چلتے چلتے ۔۔۔موت سے باتیں
Dead
,
interesting
,
Walking
,
Youth
0 comments :
Post a Comment