برطانیہ سے اک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کا واقعہ


میں برطانیہ میں کئی سال سے ٹیکسی چلارہا تھا ۔ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور ہر مسلمان کی طرح میرے دل میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پوری شدت کے ساتھ موجود تھی ۔ پچھلے کچھ دنوں سے میں سخت اذیت میں تھا اور اس کی وجہ صرف اور صرف فرانس کے اخبارکی آقا علیہ السلام کی شان مبارک میں گستاخی کی ناپاک کوشش تھی ۔ مجھے اپنی بے بسی کا احساس بہت شدت سے ہورہا تھا کہ میں اپنے آقا کی ناموس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی نہیں کرسکتا ۔ اسی احساس جرم کی وجہ سے آج صبح بھی میں نے بوجھل دل کے ساتھ گاڑی نکالی اور سواری کے انتظار میں کھڑا ہوگیا
 
تھوڑی دیر بعد ایک نوجوان انگریز جس کی عمر تقریبا" پچیس چھبیس سال تھی میری گاڑی میں سوار ہوا ۔ دوران سفر اس نوجوان نےمجھ سے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس ملک سے ہے ۔ میں نے کہا پاکستان ۔ اس نوجوان نے بے ساختہ پوچھا کیا تم مسلمان ہوتومیں نے اثبات میں سر ہلا دیا ۔
 
نوجوان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم بہت خوش قسمت ہو ۔ پھر کہنے لگا کہ میں نے محمد نام سنا ہوا تھا لیکن میں جانتا نہیں تھا کہ وہ کون ہیں ۔ جب سے فرانس کے ایک اخبار میں انکے خاکے شائع کرنے والا معاملہ اٹھا ہے میرے دل میں بھی ان کے بارے میں جاننے کی خواہش پیدا ہوئی ۔ پرسوں شام میں نے انٹرنیٹ پر انکے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کی تو میں ساری رات انکے اور انکی تعلیمات کے بارے میں پڑھتا رہا یہاں تک کہ صبح ہوگئی ۔ میں اب دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں ان جیسا عظیم شخص کوئی نہیں آیا ہوگا ۔ تم لوگ بہت خوش قسمت ہو کہ تم اس عظیم انسان کے پیروکار ہو ۔
 
اس نوجوان کی بات سن کر میری آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے اور میرے ذہن میں قران کی وہ آیت گونجے لگی
 
اور وہ تو اپنی تدبیر کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھااور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے
(سورۃ الانفال آیت 30)
 
بے شک دشمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جتنی بھی کوشش کرلے اللہ کا آپ سے وعدہ ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذکر کو ہمیشہ بلند کرتا رہے گا
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :