کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 2 طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے


کراچی: پی آئی اے کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔
 کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا تربت سے آنے والا طیارہ ٹیک آف کرنے والے طیارے کے انتہائی قریب آگیا اور معجزانہ طور پر دونوں طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے والے اے ٹی آر طیاروں کے درمیان ایک ہزار فٹ سے  بھی کم فاصلہ رہ گیا تھا جو کہ مقررہ حد سے کم تھا جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس