سکائپ کا بھرپور مقابلے دار سامنے آگیا۔۔ کم ڈاٹ کام نے میگا چیٹ کی بیٹا سروس متعارف کرا دی


ویب براؤزر بیسڈ، انتہائی محفوظ انکرپٹڈ آڈیو ویڈیو چیٹ سروس کو سکائپ کےمقابلے پر لانچ کیا گیا
نیوزی لینڈ کی کم ڈاٹ کام (Kim Dotcom) نے میگا چیٹ (MegaChat) کے نام سے نئی سروس متعارف کرا دی۔میگا چیٹ ویب براوزربیسڈ، انکرپٹڈ آڈیو ویڈیو چیٹ سروس ہے جسے سکائپ کے مقابلے میں لانچ کیا گیا ہے۔ کم ڈاٹ کام اس  سے پہلے میگا کے نام سے  انکرپٹڈ سٹوریج اور فائل شیئرنگ  سروس فراہم کرتی ہے۔ میگا چیٹ کے بیٹا ورژن میں ابھی صرف ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹ  چیٹ اور ویڈیو کانفرنس کی سہولیات کو بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔
پچھلے سالوں میں میگا پر ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے کافی تنقید ہوتی رہی ہے، مگر اب کم ڈاٹ کام نے اپنی نئی سروس میں سیکورٹی ہولز ڈھونڈنے والوں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
سکائپ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی اس وقت خدشات ابھر کر سامنے آئے جب ایڈورڈ سنوڈن کے کاغذات کے مطابق این ایس اے سکائپ پر ہونے والی تمام گفتگو سن سکتی ہے، تاہم مائیکروسافٹ نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
میگا چیٹ کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :