بیلٹ
پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس کو افسران
کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے،دھاندلی کسی صورت میں قرار
نہیں دی جا سکتی،الیکشن کمیشن:
اسلام
آباد(اُردو ڈیسک ۔25جنوری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے واضح کیا
ہے کہ بیلٹ پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس
کو افسران کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے‘ دھاندلی کسی
صورت میں قرار نہیں دی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے خبر
رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ الیکشن قوانین
میں بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونا پر الیکشن کو دھاندلی قرار
نہیں دیا جا سکتا۔ الیکشن قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر متعین پریذائڈنگ
آفیسر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ
ہونے پر بیلٹ پیپر کو مسترد کر سکتا ہے دوسرا اختیار پولنگ اسٹیشن پر پولنگ
ایجنٹ کو بھی اختیار ہاصل ہے کہ وہ کسی بیلٹ پر سٹمپ نہ ہونے پر بیلٹ پیپر
کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرے‘ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ
ظاہر کرنے پر بتایا کہ الیکشن قوانین میں سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونے پر
الیکشن کو بوگس قرار نہیں دیا جا سکتا ہاں البتہ کوتاہی برتنے پر متعلقہ
پریذائیڈنگ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کا سکتی ہے۔
Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
0 comments :
Post a Comment