ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر پولیس نے 2 نوجوانوں کو مرغا بنادیا

 

نوجوانوں کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے بلکہ نوجوانوں کو وہیں باز پرس کرنے کے بعد چھوڑ دیا

کراچی: پولیس نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر عائد ڈبل سواری پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو مرغا بنا دیا۔

علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی اور مہم کی نگرانی جاری تھی، نوجوانوں کو باز پرس کے بعد چھوڑ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیروز آباد میں پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی اور اس سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی اسی دوران سی پی ایچ ایس سوسائٹی بلاک2 میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو پکڑ لیا اور انھیں سزا کے طور پر وہیں مرغا بنا دیا۔

ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے ایکسپریس کو بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 3 روز انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود نوجوان موٹر سائیکل پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے جس پر پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو پکڑ لیا اور انھیں تھوڑی دیر مرغا بنادیا، نوجوانوں کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے بلکہ نوجوانوں کو وہیں باز پرس کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :