بھارت میں روزانہ دو ہزار لڑکیوں کو ماں کی کوکھ میں ہلاک کردیا جاتا ہے: بھارتی وزیر

Two thousand Daughters are killed in India 

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں بچوں اور خواتین بہبود کے وزیر مانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 2 ہزار لڑکیوں کی ماں کو کھمیں ہی ہلاک کردیا جاتا ہے جو ایک قومی سانحہ ہے، صرف ریاست ہریانہ میں 20 سے 25 فیصد لڑکیوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ہلاک کردیا جاتا ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق پانی پت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے 70 دیہات ایسے ہیں جہاں گزشتہ کئی برس سے ایک بھی لڑکی پیدا نہیں ہونے دی گئی۔ دریں اثناءہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلعل کھترنے اعلان کیا ہے کہ ہریانہ میں ہر گھر جہاں لڑکی پیدا ہوگی اس کے نام کا اکاﺅنٹ کھولا جائے گا اور حکومت ہر لڑکی کے نام پر 21 ہزار روپے جمع کروائے گی۔ اس سے قبل یہ رقم دوسری لڑکی کے پیدا ہونے پر دی جاتی تھی۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :