قندھاری ران روسٹ بنانے کا طریقہ

 

ضروری اشیاء
بکرے کی ران 1-1/2کلو، کچری پاؤڈر 3کھانے کے چمچ، انار کا سرکہ 2کھانے کے چمچ، لہسن ادرک پاؤڈر 1کھانے کا چمچ، جائفل جاوتری پاؤڈر 1/4چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، چلی پیسٹ 2کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل فرائنگ کیلئے۔
ترکیب:
پیالے میں انار کا سرکہ‘ کچری پاؤڈر‘ نمک‘ لہسن ادرک پاؤڈر‘ جائفل جاوتری پاؤڈر‘ کالی مرچ پاؤڈر اور چلی پیسٹ ڈال کر مکس کریں، ران کو اچھی طرح دھو کر کٹ لگادیں۔ ران پر مصالحے کا آمیزہ لگا کر 5-6گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں۔ ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے ران ڈال کر فرائی کریں ۔ آنچ درمیانی رکھیں، ایک طرف سے سنہری ہوجائے تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے فرائی کرلیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکال کر لیموں اور حسب پسند چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔


گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :