بچے کی زندگی روشن کرنے کے لئے والدین کی بے مثال قربانی

 

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) قدرت نے والدین کے دل میں اولاد کیلئے جو محبت رکھی ہے اس کی شدت اور گہرائی کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ملائیشیاءکے ایک جوڑے نے اپنے ننھے بچے کی آنکھوں کو روشنی دینے کیلئے اپنی آنکھیں قربان کردیں۔ ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچے خیرل منہائل کے والدین کو بتایا تھا کہ اس کی بائیں آنکھ بصارت سے محروم ہوچکی ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت بھی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ بچے کے والدین محمد یوسف اور سیافق اعظمی نے بغیر کوئی وقت ضائع کئے اپنی ایک ایک آنکھ بچے کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بڑی خوشی سے اپنی زندگی ایک آنکھ کے ساتھ گزار لیں گے کیونکہ ان کا بیٹا دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے قابل ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ننھے بچے کو آنکھوں کے علاوہ مرگی اور بڑھوتری متاثر ہونے کے مسائل بھی لاحق ہیں جس کی وجہ سے اسے تین مختلف ہسپتالوں میں لے جانا پڑتا ہے۔ اعظمی نے بتایا کہ کسی نیک دل شخص نے انہیں ایک پرانی کار خریدنے کیلئے رقم عطیہ کردی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو با آسانی تینوں ہسپتالوں میں لے جاسکتے ہیں جبکہ پہلے انہیں ہر جگہ بس پر جانا پڑتا تھا۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Unknown

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :