اٹلی کی ماڈل کا فضا میں تیرتے ہوئے 2 بلند وبالا عمارتوں کے درمیان حیران کن سفر


پانامہ: کہتے ہیں کہ اگر ہمت اور جرأت سے کام لیا جائے تو مشکل بلکہ ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے اور ایسا ہی کر دکھایا  اطالوی ماڈل نے جنہوں نے ہزاروں فٹ بلند سے چھلانگ لگائی اور فضاؤں میں تیرتے ہوئے دو بلندو بالا عمارتوں کے درمیان کسی جہاز کی مانند گزر کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔
اطالوی ماڈل ایڈرنا لائن اپنے دلیرانہ اور مہم جو کارناموں سے جانی جاتی ہیں اور لوگوں کو اپنی جرأت سے حیران کردیتی ہیں جب کہ ایک بار پھر انہوں نے جنوبی امریکی ملک پاناما کے دارالحکومت کی فضاؤں میں سیکڑوں میٹر بلندی سے ونگ سوٹ پہن کر چھلانگ لگائی اور فضا میں تیرتے ہوئے دو بلند و بالا عمارتوں کے تنگ اور خطرناک گیپ سے خود کو گزار کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا اور دیکھنے والوں کی دل دھڑکنیں روکنے پر مجبور کردیا۔
ونگ سوٹ مہم جو کو ہوا کو پیچھے دھکیلتے ہوئے آگے کی سمت بڑھنے میں مدد دیتا ہے اور اس بہادر ماڈل کو بھی ونگ سوٹ نے آگے کی طرف بڑھنے میں مدد کی لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عمارتوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک لمحے کے لیے لرکھڑا گئی تھی اور دیکھنے والوں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی تھیں اور یوں لگا تھا کہ وہ عمارت سے ٹکرا جائیں گی لیکن ماڈل نے کمال مہارت اور اپنے حواس کو قائم رکھتے ہوئے خود کو بچایا اور اپنی منزل پر کامیابی سے پہنچ گئیں۔
ماڈل ایڈرنا کا اپنے اس انوکھے سفر کے بارے میں کہنا تھا کہ ونگ سوٹ کے ساتھ عمارتوں کے درمیان سفر کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فضا میں زیادہ ہوا نہ ہو لیکن اگر انسان کسی بات کا ارادہ کرلے اور جم جائے تو پھر وہ کر گزرتا 

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Unknown

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :