چین میں گھرگھرجاکرمریضوں کاعلاج کرنیوالے معذورڈاکٹرنےخدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی


بیجنگ: چین کے دیہات میں ایک ٹانگ سے مکمل معذور ڈاکٹر گزشتہ 10 سال سے مریضوں کا علاج خود ان کے گھر جاکر کررہا ہے جو خدمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ کنگ کا رہائشی ڈاکٹر روزانہ مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کرتا ہے وہ 14 برس کی عمر میں ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا تھا جس کے بعد اس نے خود ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کا ارادہ کیا اور اب گزشتہ 10 سال سے معذوری کے باوجود خود مریضوں کے گھرجاکران کا علاج کرتا ہے۔


چینی ڈاکٹر بارش اور دھوپ میں بھی اپنا بیگ اٹھائے بیساکھیوں کے سہارے گھر گھر جاکر لوگوں کا علاج کرتا ہے، 2003 سے اب تک چلتے چلتے بیساکھیوں کے 45 جوڑے گھس کرٹوٹ چکے ہیں لیکن ڈاکٹر کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ پوری قوت سے اپنا مشن انجام دے رہا ہے۔ عزم وہمت کی مثال قائم کرنے والا یہ ڈاکٹر ایسے مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے جو غربت کے باعث دوائیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :