ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

 

لالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائیگی۔ فوٹو اے ایف پی
اسلام آباد: نوبل امن یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنانے کی تیاری جاری ہے۔

دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے، فلم کا ٹائٹل ’’نیمڈمی ملالہ‘‘ رکھا گیا ہے، دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،فلم میں ملالہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لیے کھڑا ہوا جائے۔

اگر میرے والدین معمولی ہوتے تو اب تک میرے دو بچے ہوچکے ہوتے، ملالہ نے کہا کہ اسے پاکستان بہت یاد آتا ہے، فلم میں ملالہ کے والد کو بھی دکھایا گیا ہے، ملالہ کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کے والد نے اس کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں،ملالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائیگی۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :