بھارت میں ایک سکول کے لاکرز کی صفائی کے دوران دو کلو سونا برآمد
احمد
آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء)بھارت میں ایک سکول کے
لاکرز کی صفائی کے دوران بھاری مقدار میں نقدی اور سونا برآمد ہوا
ہے۔بھارتی شہر احمد آباد میں ایک سکول کا عملہ وزیراعظم مودی کی ’صاف
بھارت‘ مہم کے سلسلے میں سکول کی صفائی کر رہا تھا۔دا ہندو ویب سائٹ کے
مطابق عملے کو صفائی کے دوان سٹاف روم میں ایسے لاکرز ملے جو کافی عرصے سے
استعمال نہیں ہوئے تھے۔ان لاکرز کی چابیاں بھی سکول انتظامیہ کے پاس نہیں
تھیں اور جب ایک لاکر کو توڑا گیا تو غیر متوقع طور پر اس سے ایک کروڑ روپے
برآمد ہوئے۔جب ایک اور لاکر کو توڑا گیا تو اس سے سونے کی ٹکیاں برآمد
ہوئیں جن کا وزن دو کلوگرام تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 60
لاکھ روپے کے قریب ہے۔سکول انتظامیہ کے پاس ان لاکرز کا ریکارڈ موجود نہیں
ہے اور نہ ہی کرنسی نوٹوں اور سونے کا کوئی مالک سامنے آیا ہے۔سکول کی ہیڈ
ٹیچر کا کہنا ہے کہ ان کے سکول میں دو سال کے دوران یہ لاکرز کسی کو
استعمال کے لیے نہیں دیے گئے جبکہ پولیس بھی کوئی کھوج نہیں لگا سکی ہے۔ایک
پولیس افسر کے کے ڈیسائی کے مطابق:’ہم نے عملے کے کئی ارکان اور ٹیچرز سے
پوچھ گچھ کی ہے لیکن ابھی تک اس شخص کے بارے میں معلوم ہو سکا جس نے ان
لاکرز میں رقم اور سونا رکھا تھا۔
Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
0 comments :
Post a Comment