لڑکی ’جن‘ کے عشق میں دیوانی ہوگئی۔۔۔جن نکالنے والے امام مسجد کا لرزہ خیز انکشاف

girl fall in love 

عرب خاتون ’جن ‘ کے پیارمیں دیوانی ہو گئی

قاہرہ (تازہ ترین۔28جنوری2015ء) عاملوں اور عالموں کے پاس لوگ جن نکلوانے تو جاتے ہیں مگر مصر میں ایک امام صاحب اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے ان سے درخواست کی کہ اس پر عاشق جن کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔ قاہرہ کی ایک مسجد کے امام ابراہیم ردا نے سیٹلائٹ ٹی وی ’’المحور‘‘ کو بتایا کہ نوجوان خاتون ان کے پاس آئی تو وہ سمجھے کہ وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح جن نکلوانے آئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ خاتون نے جو مسئلہ بتایا وہ انہوں نے پہلی دفعہ سنا تھا۔ خاتون نہایت رنجیدہ تھی اور بتا رہی تھی کہ اس پر ایک جن عاشق تھا اور دونوں نے شادی کر رکھی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ گزرے لمحات اس کی زندگی کے حسین ترین لمحات تھے مگر نجانے کیوں وہ اسے چھوڑ کر غائب ہو گیا تھا، اور اب اس کے بغیر زندگی کا تصور خاتون کیلئے محال تھا لہٰذا وہ جلد از جلد جن کی واپسی چاہتی تھی۔ امام صاحب نے مزید تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے یہ نہیں بتایا کہ خاتون کو جن واپس ملایا جا سکا یا نہیں۔


گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :