گرلز کالج میں کھلبلی مچ گئی۔۔۔ فرسٹ ایئر طالبہ نے تباہی مچادی، طالبات کو شدید نقصان

Girls disturb whole college

آسیب زدہ طالبہ نے گرلز کالج میں بھگدڑ مچادی، کئی زخمی

نوشہرہ (اُردو ڈیسک تازہ ترین۔31جنوری2015ء) آسیب زدہ طالبہ کی حرکات سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بھگدڑ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاھڑی میں دہشت گردوں کے حملہ کی افواہ ٹیچرز کی چھتوں پر چڑھ کر چیخ و پکار سے طالبات میں خوف و ہراس اور بھگدڑ سے متعدد طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ ورکاں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ جس پر آسیب کا سایہ ہے نے دوسری ہم کلاس طالبات کو مارنا شروع کردیا جس کی وجہ سے کلاس کی اکثر طالبات بھاگنا شروع ہوگئی جن کی دیکھا دیکھی کالج بھر میں تمام کلاسز کی طالبات نے بھاگنا شروع کردیا بھگدڑ سے متعدد طالبات زخمی ہوگئیں۔ کالج میں بھگدڑ کی اطلاع کو دہشت گردی سمجھتے ہوئے نامعلوم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاھڑی نوشہرہ ورکاں میں فون کردیا کہ کالج میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سکول کی ٹیچرز نے کمروں کی چھتوں پر چڑھ کر چیخ و پکار شروع کردی جس کی وجہ سے طالبات میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں متعدد طالبات دیواروں اور کمرون سے چھلانگیں لگانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :