سڈنی: آسٹریلیا میں ایک اور ہیوز کرکٹ پر ’قربان‘ ہونے سے بال بال بچ گیا۔
گذشتہ روز ایک فرسٹ گریڈ میچ کے دوران ناردرن ڈسٹرکٹس کے ڈینیئل ہیوز کی
گردن کے اسی حصے پر زوردار گیند لگی جس پر چوٹ سے فل ہیوز زندگی کی بازی
ہار گئے تھے۔ برلیک ٹائون کے فاسٹ بولر کیمرون نیوپیر کے
بائونسر کو پل کرنے کی کوشش میں ڈینیئل گیند کی زد میں آئے، جب وہ بھی بے
سدھ ہوکر وکٹ پر گرے تو کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہاتھ پائوں پھول گئے،
فوراً انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مختلف اسکین اور جانچ کے
بعد کسی بھی قسم کی سنجیدہ نوعیت کی انجری سے کلیئر قرار دے دیا،
ڈاکٹروں کے مطابق ڈینیئل ہیوز کو گیند اس مقام سے چند ملی میٹر کی دوری
پر لگی جہاں پر چوٹ سے ہیوز دوبارہ ہوش میں ہی نہیں آسکے تھے۔
0 comments :
Post a Comment