عامر خان کا نیا دھماکہ۔۔۔ جس کا کبھی سوچا نہ تھا مسٹر پرفیکشنسٹ نے وہ کام کر دکھایا

Aamir Khan has new task to update

عامر خان ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کو تیار

ممبئی (اُردوڈیسک تازہ ترین۔31جنوری2015ء)پی کے کا ایلین ہو یا گجنی میں کچھ منٹوں میں ہر چیز بھولنے والا مریض، تھری ایڈیٹس کا چلبلا طالبعلم ہو یا لگان کا پرعزم دیہاتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر روپ میں جچ جاتے ہیں۔ مگر اپنی نئی فلم میں وہ بالکل ہی نئے انداز کے ساتھ آرہے ہیں جس کا تو تصور بھی ان کے پرستاروں نے نہیں کیا ہوگا۔ عامر خان کی اگلی فلم "دنگل" ہے جس میں وہ دو لڑکیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں ایک بوڑھے شخص بنے نظر آئیں گے۔ اور مسٹر پرفیکٹ کا یہ روپ ان کے پرستاروں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ عامر اس فلم میں ایک ریسلر بن رہے ہیں جس کے لیے انہیں نے بالوں کو بہت چھوٹا اور داڑھی کو سفید کیا ہے۔ یہ فلم ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو انڈین خواتین ریسلرز گیتا اور ببیتا کے والد ہیں۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :