وہ ملک جہاں قیدیوں کو کتاب پڑھنے پر جلد رہائی ملے

 

برازیلیا (اردو ڈیسک) قیدیوں کی اصلاح کیلئے طرح طرح کے پروگرام متعارف کروائے جاتے ہیں لیکن برازیل میں ایک نہایت قابل تحسین پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جو اصلاح کے ساتھ ساتھ قید میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔

برازیل کے محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ کتب کا مطالعہ کریں اور اپنی قید مختصر کریں۔ جتنی زیادہ کتابوںکا مطالعہ کیا جائے اتنی ہی قید مختصر ہوتی جائے گی۔ فی کتاب 4 دن کی قید کم ہوجائے گی اور ایک کتاب ختم کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا یعنی سال میں زیادہ سے زیادہ 12 کتب کا مطالعہ کرکے قید میں 48 دن کی کمی کی جاسکتی ہے۔ ہر کتاب کے مطالعے کے بعد ایک تفصیلی ”بک پورٹ“ بھی لکھنا ہوگی جس میں قیدی بتائے گا کہ اس نے کیا پڑھا اور کیا سیکھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مطالعہ کے ذریعے نہ صرف قیدی روشن خیال ہوں گے بلکہ دنیا کے بارے میں نئے اور مختلف نظریات جان کر وہ جرم کی دنیا سے متنفر بھی ہوں گے اور ایک مثبت زندگی گزاریں گے۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :