پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں، سعد رفیق

 

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم کی جارہی ہیں تاکہ قوم کو ريليف مل سکے۔ ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہيں ہوسکتا، عمران خان مسلسل غلط بيانی کررہےہيں، حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ اپنے 85 ہزار ووٹ سنبھال کر رکھيں ان کے ايک لاکھ25 ہزار ووٹوں کی فکر نہ کريں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں، حکومت اس بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، اس کے علاوہ اس معاملے کی تحقيقات کا بھی حکم دے ديا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے نقصان میں کمی اورفائدے میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ریلوے کے پاس ایندھن کا 14 روزہ کا ذخیرہ ہوتا ہے جسے بڑھا کر 30 روز تک لایا جارہا ہے۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

About Sublimegate

Ch. Kashif Nadeem is 27 Years Old and Web Instructor, developing, modifying wordpress and blogger Templates. Specially efforts for Urdu Blogging Template. Get free Tips and guidelines for Web Development learning and earning money through adsense. Make you a professional web developer.
    بلاگر کمینٹس
    فیس بک کمینٹس

0 comments :